بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر کا سب سے بڑا خواب چکنا چور،6عرب ممالک نے ملکر ایسا وارکردیا جس کا وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرکے قطر سے تعلقات منقطع کرنے والے 6 عرب ممالک نے فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر سے واپس لے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب، یمن، موریطانیہ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے مشترکہ طور پر فیفا کو ایک خط لکھا جس میں اس سے مطالبہ کیا گیا کہ چونکہ قطر دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث ہے،

لہٰذا اس سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی جائے۔ ان ممالک نے فیفا سے مطالبہ کیا کہ وہ فیفا کوڈ کے آرٹیکل 85 کے تحت قطر سے میزبانی چھینے جس کے تحت ہنگامی صورتحال میں اسے ایسا کرنے کا حق حاصل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک کی جانب سے بھیجے جانے والے خط کی کاپی منظر عام پر نہیں آسکی جبکہ فیفا کا کہنا ہے کہ صدر گیانی انفینٹینو کو فی الحال کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ فیفا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیفا قطر 2022 کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی اور سپریم کمیٹی سے مسلسل رابطے میں ہے جس کا مقصد 2022 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا بہترین انعقاد ممکن بنانا ہے۔قطری حکومت کی ورلڈ کپ کے حوالے سے جاری سرگرمیوں سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری حکومت کو یہ معلوم ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر سے چھیننے کے لیے کوششیں کررہے ہیں تاہم انہیں باضابطہ طور پر کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…