پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بارشوں نے تباہی مچادی ، پل ٹوٹ گیا،متعددافرادجاں بحق

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خضدار(این این آئی) خضدار میں بارشوں نے تباہی مچادی ، ندی نالوں میں بہہ جانے سے دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ، قومی شاہراہ پر پل ٹوٹ گیا ، آمد ورفت معطل ، متعدد علاقوں میں دیواریں ڈھ گئیں ، فصلات تباہ ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ لیویز اور ایف سی کے ہمراہ از خود ریسکیو آپریشن میں حصہ لیتے رہے ،تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث پانچ ہلاکتیں ہوگئیں ،

خضدار کے تحصیل وڈھ اور اورناچ کے درمیان گاسلیٹی چڑھائی پر کوئٹہ کراچی ایم 25کا پل ٹوٹ جانے کے باعث ایک گاڑی اپنی سواریوں کے ہمراہ ریلے میں بہہ گئی ، جس کی اطلاع پاتے ہی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے فوری احکامات جاری کردئے اور ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ لیویز فورس و تحصیلدار اور دیگر عملہ کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ، اس دوران ایف سی کے جوان بھی پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا رات گئے ایک 9سالہ بچے کی نعش قریبی ندی سے برآمد کرلی گئی ، جو پانی میں بہہ گیا تھا ،اتوار کی اعلیٰ الصبح لیویز فورس نے اورناچ کے قریب سے دوسری نعش اور تیسری نعش بھی برآمد کرلی ، پانی کے ریلے میں بہہ جانے والوں کا تعلق ژوب کے علاقے سے بتایا جاتا ہے، اس دور مشینری منگوا کر روڈ بحال کرنے کی کوشش کی گئی اور اتوار کی اعلیٰ الصبح کوئٹہ کراچی شاہراہ کو لنک کرتے ہوئے رابطہ سڑک کو بحال کردیا گیا ،جس کی وجہ سے ٹریفک بحال ہوگیا ، اس سے قبل کوئٹہ کراچی جانے والی گاڑیوں کو وڈھ اور بیلہ کے مقام لیویز فورس نے روک کر روڈ کی بحالی تک آگے جانے نہیں دیا ا دوسری جانب خضدار کے علاقہ فیروز آباد کے رہائشی دو بھائی لکڑی جمع کرنے پہاڑوں کی جانب نکل گئے تھے اور پانی کا ریلا آنے کی وجہ سے وہ دونوں خیسن جھل میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے،

یکے بعد دیگردونوں بھائیوں محمد عثمان اور بلال احمد مردوئی کی نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اپنے دیگر عملہ کے ہمراہ پوری رات گاسلیٹی کے علاقے میں ریسکیو آپریشن اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے رہے ندی سے نکالی جانے والی نعشوں کو ایدھی ایمبولینس اور الغنی ایمبولینس کے ذریعے خضدا ر ہیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کردیا گیا۔بارشوں کی وجہ سے متعددعلاقوں میں کچی آبادی زیر آب آگئی اور متعدد دیواریں ڈھ گئیں جب کہ فصلات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے ضلع کے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالیہ سیلابی ریلوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برسات و ندی نالوں کے بہہ نے کے موقع پر ندیوں کا رخ نہ کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…