کوئٹہ (این این آئی)پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک سینٹ میں ریلوے کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سابقہ وفاقی وزیر وسنیٹئر سردار فتح محمد حسنی نے کہاہے کہ این اے 260کے ضمنی انتخابات میں قطری شہزادے کے منشی کا پیسہ استعمال کیا گیا ہے اور تیس ہزار بوگس ووٹ ڈالے گئے ہم چیف الیکشن کمشنر آف پاکستا ن اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ این اے 260کے نتائج کا اعلان اس وقت تک نہ کیا جائے
جب تک انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے اس حلقے میں ہونے والی پولنگ میں جو بیلٹ پیپر جو استعمال کئے گئے اس کی تحقیقات نہیں ہوتی انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال شاہ ،پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار بلند خان جوگیزئی ،پارٹی کے مرکزی رہنما لالا یوسف اور دیگر پارٹی کے عہدیداروں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی سینیٹر سردار فتح محمد حسنی نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ سے اخبارات اور نجی ٹی وی میں ہمارے پارٹی اور ہمارا میڈیا ٹریل کیا جارہا ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہمیں ایک سازش کے تحت ہرایا گیا ہے ہم جلد ہی اپنے قبائلی عمائدین اور پارٹی کی قیادت سے مشہور ے کے بعد کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں می روڈ بلاک کرینگے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جو تیس ہزار ووٹ ہمارے خلاف استعمال کئے گئے ہیں اسکے بارے میں تحقیقات کی جائے ہم پاکستانی ہے اور پاکستان کے اندر رہ کرسیاست کرینگے سردار فتح محمد حسنی نے کہاکہ یہ انکی آخری پریس کانفرنس ہے میں سیاست سے ریٹائر نہیں ہورہا سیاست میں بھر پور حصہ لونگا امید ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ اتوار کے روز این اے 260کے حلقے میں دھاندلی کے خلاف ہماری پارٹی کے کارکنوں نے جن میں آغا ناصر اور سو سے زیادہ کارکن شامل تھے
ان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا او رانکو گرفتارکرکے سول لائن تھانے میں بند کیا گیا ہے کیا جمہوری معاشرے میں احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے سردار فتح محمد حسنی نے کہا1985,1988,1993,2013,2017میں مجھے ایک سازش کے تحت ہرایا گیا ہم نے اس وقت خاموش رہے اس وقت کے ریٹرنگ آفیسر اکبر آزاد ،مقبول اوریاجان زندہ ہے ان سے سب کچھ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کس کے کہنے پر مجھے ہراوایاتھا
انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 5اور 6سے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ ملے یہ ہو نہیں سکتا سوشل میڈیا پر ہمار امیڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی ہے پاکستان کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ بھی دینگے مگر اپنا اصولوں کی قربانی نہیں دینگے ہمیں معلوم ہے قطری منشی نے اس انتخاب میں ہمارے خلاف بہت کام کیا اور پیسہ تقسیم کیا انہوں نے کہاہمارا احتجاج سڑکوں پر ہوگا روڈ بلاک کرینگے کیونکہ ہم لوگ محب وطن لوگ اور ہمار احتجا ج یہی تک ہوگا
سردار فتح محمد حسنی نے کہااین اے 260کے ضمنی الیکشن میں جس طرح دھاندلی کی گئی ہے اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ 2017یا18میں جو عام انتخابات ہونگے اس انتخابات میں بھی یہی حشر کیا جائیگا اگر اسی طرح کرنا ہے تو پھرہم لوگ گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں جو طاقتیں اس طرح کرنا چاہتے ہیں وہ کرلیں کیونکہ اس سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا ہم اپنے ووٹروں کو بھوک پیاسا لائنوں میں کھڑا کریں اور نتائج کئی او رتیار ہوں
انہوں نے کہاکہ نوشکی ،دالبندی اور دیگر علاقوں میں میرے ووٹروں کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا اور 30ہزار بوگس استعمال کئے گئے جو ہم کسی صورت میں قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاقطر اور سعودی عرب کے تعلقات اس وجہ سے خراب ہوئے ہیں کہ قطر داعش کی حمایت کررہا ہے اوریہاں پر قطر کا منشی اپنا رول ادا کررہا ہے جس کی ہم کسی صورت میں اجازت نہیں دینگے یہ وہ ہمیں اپنے حقوق سے دستبردار کرائیں اور اپنی من مانی کریں
لوگوں کے گھروں پر ،زمینوں پر اور ٹیوب ویلوں پر قبضہ کریں ہمارے پیار محبت کو ہماری کمزور ی نہ سمجھا جائے بلوچستان قبائلی صوبہ اس کے اپنے رسم ورواج ہے ہم اسکے پابندہے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی کریں او رہم خاموشی رہیں سردار فتح محمد حسنی نے کہااین اے 260سے میر ا بیٹا پیپلز پارٹی کا میر عمیر محمد حسنی امیدوار تھا اور ایک سازش کے تحت اسکو ہراوایا گیا ہے،
پیپلزپارٹی کے بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہاہم نے کسی بھی اخبار یا نجی ٹی وی کو دھمکی نہیں دی جو دھمکیاں دیتے ہیں انکی خبریں پہلے صفحے پر شائع کی جاتی ہے ہماری پارٹی کی ہدایت ہے کہ پرامن اور پیار محبت سے کام لیں امید ہے کہ اخبارات کے مالکان اور ٹی وی کے مالکان ہمار ا حصہ ضروری دینگے پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہمیں جان بوجھ کر نظرانداز نہیں کیا جائیگا
انہوں نے کہااین اے 260کے ضمنی الیکشن میں ایک سازش او رمنصوبہ بندی کے تحت ہمیں ہروایاگیا ہے اگر جمہوری طریقے سے ہروایا جاتا تو ہم اپنے شکست تسلیم کرتے ہمیں ایک پلاننگ کے تحت ہروایا گیا ہے جو ہمیں قابل قبول نہیں ہے حاجی علی مددجتک نے کہاکہ 2017کے ضمنی انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی ہے ہمیں اندازہ ہوگیا ہے کہ 2017یا 18کے انتخابات میں بھی یہی کچھ ہوگا ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جائے اور ہم خامو ش رہے ہم سخت سے سخت جواب دینگے ۔