کراچی (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے راہنما ارباب ذکا اللہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ کل مٹھی میں جلسہ عام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گےتفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ(ن) کے راہنما ارباب ذکاء اللہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے
جس کا باقاعدہ اعلان وہ کل مٹھی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کریں گے جس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور فریال تالپور بھی شریک ہوں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف کی خاتون رہنما ناز بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔