اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ایم پی اے شاہجاں کے گھر سے گھریلو ملازم کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کے واقعہ کے چند دنوں بعد ہی راولپنڈی میں بھی ایک اور دلخراش واقعہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ سابق مسلم لیگی ایم این اے کے گھر سے تشدد زدہ 12سالہ گھریلو ملازمہ آمنہ کو پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ آمنہ کا تعلق پنڈی گھیب
سے ہے جو سابق مسلم لیگی ایم این اے کے گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ آمنہ کے مطابق سابق ایم این اے کی اہلیہ اسے تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور اسے 4ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی ۔ پولیس نےمقدمہ درج کرتے ہوئے آمنہ کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں عدالت نے اس کے میڈیکل کرنے کے احکامات جاری کر دئیےہیں۔