اسلام آباد(آن لائن) سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچاؤ کیلئے وزارت پیٹرولیم وقدرتی ذرائع سے ملک میں فیول کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کا فیصلہ کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت پٹرولیم اس حوالے سے ٹینڈر جاری کرنے پر بھی غور کررہی ہے اس سے قبل پاک عرب آئل ریفائنری پارکو کو مچھلی سے تاروجبہ پائپ لائن بھچانے کی آفر دی گئی تھی مگر کمپنی نے مالی صورتحال کے باعثٖ انکار کردیا تھا
وزارت پٹرولیم کو بعدازاں آگاہ کیا گیا کہ پارکو مچھکی سے کھاریا تک پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے پر غور کررہی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حکم سے پائپ لائن تعمیری منصوبے کے ڈینڈر عمل کو شروع کرنے کے بارے میں دریافت کیا تھا اگر وزارت پٹرولیم اس منصوبے کو آگے لے کر چلتی ہے تو پائپ لائن کی تعمیر کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے چک پرانا چک پرانا سے سہالہ اور سہالہ سے تازو جبہ شامل ہوں گے اور ان کے الگ الگ ٹینڈر دیئے جائیں گے۔