سوات(آئی این پی)ڈولی لفٹ دریائے سوات میں گرنے سے چار بچے بہہ گئے،حادثے میں2بچے جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا ،چاروں بچے اسکول سے گھروں کو واپس جارہے تھے۔ہفتہ کو کالام میں ڈولی لفٹ دریائے سوات میں گرگئی۔ڈولی لفٹ گرنے سے 4بچے دریائے سوات میں بہہ گئے۔مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 2بچوں کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک بچے کو دریا سے زندہ نکال لیا گیا۔جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔
چاروں بچے اسکول سے واپس گھر جارہے تھے۔2010کے سیلات میں جب پل بہہ گیا تو مقامی افراد نے دریا کے آرپار جانے کیلئے ڈولی لفٹ نصب کی تھی۔2010میں بہہ جانیوالے پل کی تاحال تعمیر نہیں کی جاسکی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے بارہ افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئےتھے ۔جن میں سے زخمیوں کا علاج ابھی بھی جاری ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرین میں مالی امداد بھی تقسیم کی گئی تھی ۔