پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں پہلی بار تھانہ گلبرگ پشاور میں تعینات خاتون ایس ایچ او رضوانہ حمید نے علاقے میں رات گئے تک سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران20مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے ایک رائفل،ایک پستول اور منشیات برآمدکرلی یہ پہلی خاتون ایس ایچ او ہیں جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی علاقے میں مردوں کی طرح جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کیا اورجس جرات مندی کامظاہرہ کیاوہ قابل ستائش ہے۔
اہلیان علاقہ نے نئی بات کوبتایاکہ تھانے پر تعینات خاتون ایس ایچ او کے ساتھ خیبرپختونخوابلکہ پشاورمیں تبدیلی آئی ہے پہلے ایس ایچ اونے کھلم کھلا روڈ پر ناکہ بندی کرکے متعدد گاڑی اور موٹرسائیکلوں کوچالان کیا بلکہ چوکیوں پر چھاپے مار کر رریکارڈ کی جانچ پڑتال کی رات کے اندھیرے میں اورپھرپشاورمیں جس طرح حالات ہیں اس کے پیش نظر ایک خاتون ایس ایچ او کاسرچ آپریشن کرنا ایک انوکھاواقعہ ہے