منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم کا استعفیٰ یا اسمبلیوں کا خاتمہ؟تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ،متفقہ فیصلہ کرلیاگیا

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری کرنے پراتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کریگی ہم تسلیم کرینگے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے وزیر اعظم کے استعفے کی مخالفت کردی ہے ۔

جمعہ کو قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں سراج الحق، شیخ رشید، پرویزالٰہی، شاہ محمودقریشی ، ڈاکٹرشیریں مزاری ، شیری رحمان اورآفتاب شیرپاؤ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان سے متعلق کئے گئے انکشافات اور الزامات کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان نے اسمبلیوں کی ائینی مدت پوری کرنے پر اتفاق کیا جبکہ قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرانے کا اختیار خورشید شاہ کو دے دیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے فوری استعفے پراے این پی اورقومی وطن پارٹی کی مخالفت کی اورموقف اختیار کیا کہ کسی بھی حکمت عملی سے قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قومی اسمبلی اورقوم سے خطاب میں کہا تھا الزام لگا تووہ مستعفی ہوجائیں گے اور جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو وفاقی وزرا کی جانب سے مٹھائیاں بانٹی گئیں اور پھر عدالت کے حکم پر ہی بننے والی جے آئی ٹی نے جب کام شروع کیا تو اس پر وزرا ے سوال اٹھانا شروع کردیئے اور جے آئی ٹی پر پر تابڑ توڑ حملے شروع ہوگئے اور جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے جس طریقے سے تفصیلی تحقیقات کی وہ سب کے سامنے ہے ٗجے آئی ٹی نے ثبوتوں کے ساتھ ساری چیزیں پیش کی ہیں اب حکومت سمیت بھارت بھی پریشانی کے عالم میں ہے لیکن ہمیں امید ہے سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ جمہوری نظام چلتا رہنا چاہیے اسمبلی نہیں ٹوٹنی چاہییاورخواہش ہے کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں لیکن قوم نوازشریف سے استعفیٰ مانگ رہی ہے کیوں کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں سامنے آیا کہ کرپشن ہوئی اور وزیراعظم نے وعدہ خلافی کی اور مستعفی نہ ہونے کا اعلان کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری اپوزیشن متفق ہے کہ ہم آئین اورجمہوریت کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی جمہوریت کا ساتھ دیں گے تاہم جس طرح کے حالات چل رہے ہیں ان حالات میں نوازشریف کوفی الفوراستعفیٰ دینا چاہیے اور تحریک انصاف کا واضح مؤقف ہے کہ نوازشریف فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے الٹراساؤنڈ کیا ہے جو مثبت آیا اب اب نسخہ سپریم کورٹ نے لکھنا ہے مریض کواستعفا دے دینا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا وہ قبول کریں گے ہم صرف احتساب چاہتے ہیں اور سب کا احتساب چاہتے ہیں لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ احتساب کے ساتھ ساتھ جمہوریت بھی چلتی رہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم جیسے اہم ترین عہدے پر فائز فرد کو اخلاقیات کے بھی اعلیٰ منصب پر ہونا چاہئے، اپوزیشن کی اکثریت متفق ہے نواز شریف استعفی دیں، جو باقی ہیں وہ بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی حجت پوری کرنا چاہتے ہیں احتساب کا موثر نظام ہونا چاہیئے،

اس پر سب کو غور و فکر کرنی چاہیے۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فوری استعفے کے سوا باقی باتوں پراپوزیشن سے اتفاق ہے اے این پی اور قومی وطن پارٹی سمجھتی ہے کہ استعفیٰ کے مطالبے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظارکرنا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…