اسلام آباد(این این آئی)عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں الیکٹورل مینجمنٹ کورسEMC کا چھٹا بیچ18جولائی2017 بروز منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ جوکہ 25 اگست تک جاری رہے گا۔ چھ ہفتوں پر محیط اس جامع تربیتی کورس میں گریڈ18 کے 29 افسران جو کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ز اور ڈپٹی ڈائریکٹرجو کہ چاروں صوبوں بشمول سیکرٹریٹ اسلام آباد شامل ہوں گے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان اس تربیتی کورس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔یہ تربیتی کورس بین الاقوامی معیار کیمطابق ترتیب دیا گیاہے واضح رہے کہ اس سے پہلے گریڈ17 کے 57 آفسران،گریڈ18 کے 55 افسران اور گریڈ19 کے 21 افسران EMCکی تریبت حاصل کرچکے ہیں۔ اس تربیتی کورس کا مقصد آئندہ عام انتخابات ،2018 کے حوالے سے فیلڈآفیسرز کی تربیت کرنا ہے تاکہ آئندہ الیکشن ، صاف، شفاف اور غیرجانبدارنہ اور موئثر ثابت ہو سکیں۔