اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی ہدایت پر مشاہد اللہ خان نے اشعار پڑھے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے پارلیمانی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی
اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مرکزی رہنما مشاہد اللہ خان سے کہا کہ وہ بیرسٹر ظفر ا للہ کے جواب میں شعر سنائیں جس پر مشاہد اللہ نے شعر سنائے اجلاس کے دور ان شرکاء نے مشاہد اللہ خان کو بھرپور داد دی ۔