ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم میاں نواز شریف کا سعودی عرب میں بنک اکائونٹ کتنے لاکھ ریال کہاں منتقل کئے گئے؟

datetime 14  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب کے الراجی بینک میں اکاؤنٹ ہے جس میں انہوں نے 7 لاکھ ریال حسین نواز کے لیے منتقل کیے ہیں۔

ارشد شریف نے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا جدہ کے الراجی بینک میں اکاؤنٹ تھا جس میں انہوں نے 7 لاکھ ریال منتقل کیے ہیں۔شریف خاندان نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کے اکاؤنٹ میں لاکھوں ڈالر منتقل کیے ہیں جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے جب کہ شیمروک کمپنی میں نوازشریف، اسحاق ڈار اور سعید احمد کا تعلق بھی سامنے آیا ہے۔ارشد شریف نے منروا، مریم ، حسن اور حسین نواز کے درمیان فنانشل ڈیلنگ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کو حقیقی اور مصدقہ کاغذات دکھائے اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے شریف خاندان کی فنانشل ڈیلنگ کی تصدیق بھی کی گئی۔مریم نواز کا دسمبر2005 سے منروا سروسزسےتعلق ہے جس سے عدم تعلق ثابت کرنے کے لیے جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں جب کہ حسن نوازکی کمپنیوں کو 2002 تا 2008 لاکھوں پاؤنڈزخسارے میں دکھایا گیا اور حسن نواز نے 2002 تا 2008 لاکھوں پاؤنڈز کا قرضہ ظاہرکیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…