جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

تین معصوم بچیوں پر ظلم کی انتہا، تین بہنیں زہریلی چاٹ کھانے سے ہلاک نہیں ہوئیں ، انہیں کیسے اور کس نے قتل کیا ؟ تفتیشی رپورٹ میں حیران کن انکشافات

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آن لائن) رمضان المبارک میں سموسے اور چاٹ کھانے جاں بحق ہونے والی تین بہنوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ قاتل سوتیلی ماں نکلی۔ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود سکھیرا نے ایس ایچ او فیا ض علی کمبو ہ کے ہمراہ سیالکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتا یا کہ ماہ رمضان میں بوڑھی محلہ کے رہائشی ادریم خان نے بچوں کی افطاری کیلئے محلے کی دکان سے سموسے اور چاٹ خریدی جسے کھاتے ہی اس کی تین کمسن بچیوں کی حالت غیر ہو گئی۔

متاثرہ بچیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکیں۔ طار ق سکھیرا کا کہنا ہے کہ بچیوں کی والدہ کی وفات تین سال قبل ہو چکی تھی جس کے بعد ان کے والد بچیوں کی خالہ نا دیہ بی بی سے شادی کر لی  مگر نا دیہ بی بی کی اولاد نہ ہو نے کیوجہ سے بچیوں کی پرورش کر نے سے تنگ تھی ،جس پر اس نے چاٹ میں زہر ملا کر دوران افطاری بچیوں کو کھلا یا جو جانبر نہ ہو سکی نا دیہ بی بی کے اعتراف جرم کے بعد اسے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…