جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعدبابر اعوان کی تحریک انصاف سے بھی علیحدگی کی افواہوں کاڈراپ سین،تصدیق ہوگئی

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) بابر اعوان کی تحریک انصاف سے علیحدگی کی افواہوں کاڈراپ سین،تصدیق ہوگئی،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حالی ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

جمعرات کو پی پی پی کی جانب سے سینیٹر کی نشست حاصل کرنے والے بابر اعوان چیئرمین سینیٹ کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پر بابر اعوان نے سینیٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ استعفے کیلئے ان پر دباؤ نہیں تھا اور انہوں نے اپنی مرضی سے یہ اقدام اٹھایا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی فائل متعلقہ معاملات کیلئے سینیٹ سیکریٹریٹ کو بھجوا دی۔اس سے قبل چیئرمین سینیٹ نے بابر اعوان کو استعفے کی تصدیق کیلئے طلب کیا تھا تاہم وہ بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے تھے تاہم جمعرات کو بابر اعوان نے سینیٹ چیئرمین کے سامنے پیش ہوکر استعفے کی تصدیق کردی۔خیال رہے کہ رضا ربانی سینیٹ کے آئندہ کے اجلاس میں دیگر سینیٹرز کو بابر اعوان کا استعفیٰ منظور ہونے کے معاملے سے آگاہ کریں گے۔رواں سال جون میں سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے پی پی پی سے 21 سالہ رفاقت کو ختم کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، انھوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…