جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان اور پرویزمشرف کا اتحاد،تیسری بڑی قوت بنانے کا اعلان،وضاحت جاری کردی گئی

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف قومی سطح کے لیڈر ہیں ، انکی جماعت کی نمائندگی پورے ملک میں ہے، ہمیں کہیں جانے یا پارٹی کو ضم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،کسی شخص کی کسی جماعت میں جانے کی خواہش اسکی ذاتی ہوسکتی ہے،پارٹی یا پارٹی قیادت کی نہیں،

ہم خیال جماعتوں کو ساتھ ملا کر قومی اتحاد بنارہے ہیں جو 2018کے انتخابات میں تیسری بڑی قوت کے طور پر حصہ لے گا۔ ان خیالات کا اظہاربدھ کو انہوں نے اس خبر کی تردید میں کیا جس میں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کیا جا رہا ہے یا مرکزی قیادت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت سب سے پہلے پاکستان کے فلسفے پر قائم ہے اور ہمارے قائد سید پرویز مشرف نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی دنیا میں بھی اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ہمیں یا ہمارے قائد کو کسی بھی جماعت میں شامل ہونے یا اپنی جماعت کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اگر کوئی انفرادی طور پر تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتا ہے تو یہ اس کی ذاتی خواہش ہو سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کی ذاتی خواہش کو پارٹی یا پارٹی قیادت کی خواہش سے تعبیر نہیں کیاجانا چاہئیے۔اے پی ایم ایل کی قیادت کی نہ تو اس سلسلے میں تحریک انصاف کی قیادت سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی ان بنیادوں پر سوچا جارہا ہے۔اے پی ایم ایل ہم خیال جماعتوں اور شخصیات کو ساتھ ملا کر ایک بڑے اتحاد کے قیام کے لئے کام کررہی ہے جو 2018کے انتخابات میں تیسری بڑی قوت کے طور پر حصہ لے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…