اسلام آباد(آئی این پی) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے زریعے یورپ تک ریلوے کے سفر کو ممکن بنائیں گے 8ارب کی لاگت سے مین لائن ون کی اپ گریڈیشنکررہے ہیں ریلوے کے انفراسٹرکچر کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری پر توجہ دے رہے ہیں ریلوے منصوبے سے خطے کے ممالک کی معیشتوں کو استحکام ملے گا۔بدھ کو 9ویں اعلی سطحی ورکنگ گروپ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد تہران،استنبول ،کنٹینر ٹرین منصوبے سے
آپس سے منسلک ہوجائیں گے۔حکومت ریلوے کے ذریعے علاقائی حکمت عملی علاقائی روابط کے فروغ پر مشتمل ہے۔ایران اور ترکی کے ذریعے یورپ تک ریلوے کے سفر کو ممکن بنائیں گے۔سعد رفیق نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کے ذریعے چین کی مصنوعات کی تجارت ہوسکے گی۔ریلوے کے انفراسٹرکچر کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری پر توجہ دے رہے ہیں۔ریلوے منصوبے سے خطے کے ممالک کی معیشتوں کو استحکام ملے گا۔ 8ارب کی لاگت سے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں۔