منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

زمین پر موجود وہ سات انسانی سٹرکچر جو خلا سے بھی نظر آتے ہیں، ان میں پاکستان کی کیا چیز شامل ہے؟

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارا سیارہ ایک بہت بڑی جگہ ہے اور کئی ہزار سال سے انسان اسے بڑے اور شاندار تعمیرات سے بھر رہے ہیں جیسے عظیم الجثہ اہرام، بلند و بالا دیواریں ، گنجان آباد شہر اور بہت کچھ۔مگر زمین کی سطح سے لگ بھگ 250 میل اوپر واقع انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے ہمارا یہ بڑا سیارہ کافی چھوٹا نظر آتا ہے، یہاں موجود گھر، سڑکیں اور عمارات نظرون سے اوجھل ہوجاتیں، یہاں تک کہ عظیم الشان تعمیرات بھی ایک نیلے، سفید اور سبز رنگ کی دھند میں گم ہوجاتے ہیں۔مگر پھر بھی کچھ اسٹرکچر ایسے ہیں جو زمین سے باہر خلاء میں ڈھائی سو میل کے فاصلے سے بھی نظر آتے ہیں جن میں سے کچھ نیچے دیئے گئے ہیں۔
گیزہ کے عظیم اہرام


کیا آپ کو تصویر کے مرکز مین 2 چھوٹے سے تکونی سائے نظر آرہے ہیں؟ یہسائے درحقیقت انسانوں کی تعمیر کردہ چند ذہن گھمادینے والی عمارات میں سے ایک ہیں اور یہ مصر میں دریافت ہونے والے اہراموں میں سب سے زیادہ معروف ہیں ، یہ ہیں گیزہ کے اہرام۔ ان تینوں میں سب سے بڑا لگ بھگ 500 فٹ طویل ہے مگر خلاءسے یہ مصری صحرا مین ایک ننھے نشان جیسا ہی نظر آتا ہے۔
رات کو شہروں کی روشنیاں


رات کے وقت شہروں کو جگمگانی والی روشنیاں بے شک ستاروں کو آسمان سے غائب کررہی ہوں، مگر خلاءسے دیکھا جائے تو بیشتر شہروں کی یہ مصنوعی روشنیاں اپنی کہکشاں بنائے نظر آتی ہیں، جن سے ان کے ارگرد کا علاقہ منور ہورہا ہوتا ہے۔
کیننیکوٹ کاپر مائن


امریکی ریاست یوٹاہ کے علاقے سالٹ لیک سٹی کے جنوب میں واقع یہ کان دنیا کی چند بڑی کھلی کانوں میں سے ایک ہے۔ یہ ڈھائی میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور 4 ہزار فٹ گہری ہے، یہاں سب سے پہلے کان کنی کا آغاز 19 ویں صدی کے آخر میں ہوا۔
پل

انسان زمانہ قدیم سے پلوں کو تعیر کررہے ہیں اور ہر دور میں ان میں بہتری ہی آئی ہے۔ ان میں کچھ انجنیئرنگ کا شاہکار بھی ہیں، ایسے عظیم الجثہ برج پانیوں کے اوپر سے گزر کر آمد و رفت کو ممکن بناتے ہیں، یہاں موجود تصویر آئی ایس ایس جانے والے ایک خلاءباز نے لی تھی جو کہ امریکا کے بے ایریا کی ہے۔
دبئی کے پام آئی لینڈز


یہ پام آئی لینڈز انسان کے تعمیر کردہ جزیروں کے مجموعی پر مشتمل ہیں جو دبئی کے ساحل پر تعمیر ہوئے، ان جزیروں کی تعمیر کے لیے مزدورون نے خلیج فارس کی تہہ سے ریت کو نکالا اور اس کو ایسے انداز سے اسپرے کیا کہ وہ گہرے پانی میں جزیرے کی شکل اختیار کرگئی۔ کچھ جزیروں کو پام درختوں کی شکل مین تعمیر کیا گیا ۔المیرہ کے گرین ہاؤسز
جنوبی اسپین کے صوبے المیرہ میں ساحلی علاقے پر بڑی تعداد میں گرین ہاؤسز کو تعمیر کیا گیا ہے جو 64 ہزار رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں، یہاں ہر سال لاکھوں ٹن پھل اور سبزیوں کو اگایا جاتا ہے جنھیں دنیا کے مختلف مقامات پر برآمد کیا جاتا ہے، مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان گرین ہاؤسز کو خلاءسے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان اور انڈیا کی سرحد

یہ دونوں ممالک روایتی حریف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی سرحدی لکیر پر فلڈ لائٹس کو رات کو جلایا جاتا ہے تاکہ اسلحے، ٹریفکنگ اور دیگر جرائم کو روکا جاسکے۔ یہ روشنیاں اتنی زیادہ روشن اور نارنجی رنگ کی ہوتی ہیں کہ انہیں آئی ایس ایس سے بھی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں اوپر کا روشن حصہ انڈیا جبکہ اس سے نیچے پاکستان کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…