منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کیپٹن (ر) صفدر اب بھی نواز شریف سے ماہانہ کتنی رقم وصول کرتے ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 12  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر اب بھی نواز شریف سے ماہانہ کتنی رقم وصول کرتے ہیں، تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کے حوالے سے لکھا کہ انہوں نے اپنے اور اپنی بیگم مریم نواز کی جانب سے پانامہ کیس سے مکمل اظہار لاتعلقی کیا مگر اس کے باوجود جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران ان کی جانب سے

کسی بھی قسم کی رپورٹ، ریکارڈ یا دستاویزات پیش نہیں کی گئیں اس کے علاوہ کیپٹن صفدر نے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دینے سے بھی گریز کیا۔ تحقیقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ میاں شریف سے جیب خرچ وصول کرتے رہے ہیں اور وہ اب بھی شریف خاندان سے تقریباً 42 ہزار پاکستانی روپے ماہانہ وظیفہ لیتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش کیپٹن صفدرکا سارا زور اس پر رہا کہ وہ انتہائی ایماندار،خود دار اورخود مختار ہیں لیکن کیپٹن صفدر جھوٹے، بے ایمان، فراڈیے اور انحرافی ثابت ہوئے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ میاں شریف سے جیب خرچ وصول کرتے رہے جبکہ انہوں نے میاں شریف کے بعد اپنے ذریعہ آمدن سے متعلق واضح جواب نہیں دیا، وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں اپنے وکلا کو بھی ماننے سے انکا رکیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کیپٹن صفدر یا تو سفید جھوٹ بول رہے ہیں یا واقعی لاعلم تھے۔ کیپٹن صفدر اور ان کی بیگم کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے تعلق بھی زیر تفتیش ہے جبکہ ان سے عزیزیہ اسٹیل ملز اور ذرائع آمدن پر بھی تفتیش کرنا ابھی باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…