اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شدید بارشیں ،محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی،علاقوں کے نام جاری

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ ، پنجاب، اسلام آباد ، کشمیر اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں لہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں اور میونسپل انتظامیہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ممکنہ شہری سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات نے اندرون سندھ میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے ۔ اس حوالے سے الخدمت شعبہ ڈزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس صوبائی دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کہا کہ بارشوں کے دوران الخدمت کے ذمہ دار و رضاکاران الرٹ رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو کا عمل شروع کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ مشکلات، آفات اور برے وقت سے ہر دم پناہ مانگتے رہنا چاہیئے لیکن مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے بھی تیار رہنے کی ضروت ہے۔ پریشانی کی ہر گھڑی میں دکھی اور بے سہارا انسانیت کے ساتھ ہیں۔ سید تبسم جعفری نے ریجنل ہیڈکوارٹر سمیت اضلاع میں موجود تمام رضاکاران کوا لرٹ رہنے کی ہدایات بھی کردی ہے ۔ صوبائی اداروں، ضلعی محکموں اور دیگر حکام نے مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ بارشوں کے دوران الخدمت کے ذمہ دار و رضاکاران الرٹ رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو کا عمل شروع کیا جائے گا اجلاس میں منیجر پروگرام سید مقبول عالم ، پروگرام آفیسر محمد وقاص اور فیلڈ آفیسر سیف اللہ خالد نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…