اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ نہیں دینگے ٗ استعفیٰ کا مطالبہ کر نے والے 2018کے الیکشن کی تیاری کریں ٗ عمران خان خود سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آؤٹ ہونے جارہے ہیں ۔ ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ نہیں دینگے
اور استعفیٰ کا مطالبہ کر نے والے 2018میں الیکشن کی تیاری کریں انہوں نے کہاکہ مخالفین کا سیاسی ٗقانونی اور عوامی محاذ پر مقابلہ کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ تعصب اور تضادات کا مجموعہ ہے ۔سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اور انصاف کیلئے پر امید ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان خود سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آؤٹ ہونے جارہے ہیں ۔