اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ، جس میں جے آئی ٹی رپورٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کی ، ملاقات میں جے آئی ٹی رپورٹ اور ملک میں موجودہ
سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں لگائے جانے والے الزامات کا بھر پور طریقے سے دفاع کیا جائے گا۔