اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

وزیر داخلہ چوہدری نثار کھل کر سامنے آ گئے، کس چیز سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا اور حکومتی اجلاسوں میں شریک کیوں نہیں ہو رہے؟

datetime 11  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی صابر شاکرنے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس میں یہ مشورہ نواز شریف کو دیا گیا ہے کہ آپ نے مستعفی بالکل نہیں ہونا بلکہ ایسی صورتحال پیدا کی جائے جس میں فوج ذرا مشتعل ہو۔ صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ہمیں ٹھڈے مار کر یہاں سے نکالا جائے اور وزیر اعظم ہائوس میں زبردستی گھسا جائےتاکہ

ہم سیاسی شہادت کا رتبہ حاصل کریں۔ خواجہ سعد رفیق اینڈ کمپنی نے نواز شریف کو اس حوالے سے یہ کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ہمارا ستیا ناس کر دیا ہے۔ اس کے بعد صرف ایک آپشن لڑائی کا باقی بچا ہے۔ صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی کابینہ اس بات پر تقسیم کا شکار ہے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مکمل طور پر اس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیاہے اور انہوں نے اس قسم کے کسی بھی اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ اسی لئے انہیں کچھ دنوں سے اجلاس وغیرہ میں بلایا بھی نہیں جا رہا۔ چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کئے جائیں اور ایک پارٹی کے طور پر معاملات کو آگے بڑھایا جائے، (ن) لیگ کے دوسرے دھڑے کی جانب سے چوہدری نثار کی اس بات کو نہیں مانا جا رہا۔چوہدری نثار نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ وزیر اعظم نیا سامنے لایا جائے اور اس طرح پارٹی کو بچایا جائے، سپریم کورٹ اور فوج سے کسی قسم کی محاذ آرائی کی ضرورت نہیں، صابر شاکر نے کہا کہ لیکن میاں نواز شریف نے اس مشورے کو زیادہ پسند کیا کہ مظلوم بنا جائے ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…