اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ جے آئی ٹی رپورٹ نہیں تحریک انصاف کا بیانیہ ہے، قطری شہزادے کے بیان کے بغیررپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ، رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس کی بنیادپرکوئی مقدمہ بنایاجائے،ججزکے ریمارکس کوتلوارکے طورپرہمارے خلاف استعمال کیاگیا۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،
لیگل جنگ لڑیں گے،حدیبیہ پیپرمل کا جے آئی ٹی میں رونارویاگیا، لیگل ٹیم اپنے دلائل سے ثابت کریگی رپورٹ یکطرفہ اورجانبدارانہ ہے۔سعدرفیق نے کہا کہ ہم نے اپنا سوال آئین وقانون کے مطابق اٹھایا ہم عدالتوں اوراداروں کے ترجمان نہیں بنے۔انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے بیان کے بغیررپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ، رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس کی بنیادپرکوئی مقدمہ بنایاجائے،ججزکے ریمارکس کوتلوارکے طورپرہمارے خلاف استعمال کیاگیا۔