اسلام آباد(آئی این پی )پانامہ دستاویزات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تفتیشی ٹیم کے دستاویزی شواہد کارٹن کے دوڈبوں میں بند تھیں ، ڈبوں پر سرخ مارکر سے ،،انویسٹی گیشن رپورٹ جے آئی ٹی پانامہ کیس ،، کے الفاظ درج ہیں سپریم کورٹ کے احاطے سے گاڑیوں میں اتار کر یہ ڈبے جب ٹرالیوں میں رکھے گئے تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ، ان ڈبوں پر سرخ مارکر سے EVIDENCEتحریر ہے اور لالی ٹیپ سے ان کو بند کیا گیا ہے ،
ایک بجکر20منٹ پر گاڑیوں میں غیر معمولی سیکیورٹی کیساتھ جے آئی ٹی کے اراکین تحقیقاتی رپورٹس لیکر سپریم کورٹ پہنچے ،آناً فاناً سپریم کورٹ کے گیٹ کھل گئے اور یہ گاڑیاں سپریم کورٹ کے اندر چلی گئیں ۔داخلی دروازے پر دو کارٹن کے ڈبوں میں بند شواہد اور ثبوتوں کو گاڑیوں سے اتارا گیا ۔ دو ہینڈ ٹرالیاں لائی گئیں اور پولیس اہلکار یہ ریڑھیاں لیکر سپریم کورٹ چلے گئے ۔۔ دونوں ڈبوں پر ،،انویسٹی گیشن رپورٹ جے آئی ٹی پانامہ کیس ،، کے الفاظ بھی درج ہیں۔