اسلام آباد (این این آئی)پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو پیش کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء سمیت پارٹی کے مرکزی رہنما اور قانونی ماہرین شریک ہوئے ۔
اجلاس میں پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ پر وزیر اعظم کو پیش کی گئی اور قانونی ماہرین نے رپورٹ پر بریفنگ دی نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے وزیر اعظم کو استعفیٰ نہ دینے کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرناچاہئے۔