اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان (آج)منگل کی صبح دس بجے اسلام آباد میں ملاقات ہوگی جس میں قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت کی جائیگی ۔