اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں اگلی سماعت پر جے آئی ٹی رپورٹ پر کیاکارروائی ہوگی؟حیرت انگیزدعویٰ کردیاگیا

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلی سماعت میں دونوں فریقوں کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جرح کی اجازت دی جائے گی۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اگلی سماعت میں دونوں فریقوں کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جرح کی اجازت دی جائے گی،

فریقوں کو ہدایت کی کہ پرانے دلائل دہرائے نہ جائیں ٗہفتے بھر میں نواز شریف کے حوالے سے فیصلہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان منی لانڈرنگ، فراڈ، خفیہ جائیدادیں بنانے اور فوجداری جرائم میں ملوث ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عدالت نے مرکزی کیس کے ساتھ مزید تین معاملات کا نوٹس بھی لیا، ایس ای سی پی چیرمین ظفر حجازی کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے اور تفتیش کرنے کا حکم دیا کہ کس کے کہنے پر انہوں نے ایس ای پی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی ۔فواد چوہدری نے کہاکہ اگلی تاریخ تک عدالت کو حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی، عدالت نے کہا ہے کہ ظفر حجازی فراڈ کے مرتکب ہوئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی احتجاج دہشت گردی نہیں ہوتا ٗاسلام آباد میں 2014 کے دھرنے کے دوران عمران خان، طاہر القادری اور کارکنوں کے خلاف درج کردہ مقدمات کو ہم دہشت گردی کا کیس تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان پہلے بھی بنی گالا میں تھے آج بھی بنی گالا میں ہیں جسے شوق ہے جاکر انہیں گرفتار کرلے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…