کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے کام شروع کیے جانے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ تگڑا اور ڈالر سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہوکر 105 روپے 30 پیسے پر آگیا۔وزیر خزانہ کی ہدایت پر نئے گورنر اسٹیٹ بینک ،طارق باجوہ نے انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ایک روز میں ڈالر تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے 108 روپے 24 پیسے پر پہنچنے پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا
اعلان کیا تھا ۔اسٹیٹ بینک کی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے اور انٹربینک میں بینکوں کی جانب سے ڈالر کی خرید و فروخت کا ڈیٹا کی جانچ بھی شروع کردی ہے ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہوکر 105 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 106 روپے50 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔