ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’جارج واشنگٹن اور نیلسن منڈیلا دہشتگرد‘‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کیا کہہ دیا؟

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاست اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام کشمیری عوام کی پشت پر ہیں۔ کشمیر کی آزادی کا ہیرو سید صلاح الدین اگر دہشت گرد ہے تو جارج واشنگٹن اور نیلسن منڈیلا بھی دہشت گرد ہوں گے۔ امریکہ،بھارت اور اسرائیل کا اتحاد ثلاثہ دراصل اتحاد خبیثہ ہے ۔

مشرقی تیمور کی طرح رائے شماری کے ذریع ے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ کشمیرکے معاملے پر دوہرا معیار ترک کیا جائے۔سینیٹر سراج الحق سیرینہ چوک اسلام آباد میں آزادی کشمیر ریلی سے خطاب کررہے تھے۔متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے زیراہتمام آزادی کشمیر ریلی آبپارہ چوک سے شروع ہوئی اور سیرینہ چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی۔ سینیٹر سراج الحق کہا کہ سید صلاح الدین ہیرو ہے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے پاس گئے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کے خلاف ٹرمپ کو استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی ہمارا دشمن ہے۔مودی سے ایسے ہی کام کی توقع کی جا سکتی ہے تاہم پاکستان کے حکمرانوں کو اپنی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیں۔بد قسمتی سے پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں مگر ہماری طرف سے بھارتی حکمرانوں کو آم بھیجے جا رہے ہیں۔مودی کو لاہور میں مہمان بنایا جاتا ہے۔مودی نے بنگلہ دیش میں جا کر پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف کیا ۔جنرل نیازی کے ہتھیار ڈالنے کی تصویر حسینہ واجد کودی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…