اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ(ن) پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے شریف فیملی کی لندن کے وسط میں قیمتی اور مہنگی جائیداد بنانے اس کی منی ٹریل سے متعلق ان کے خلاف رپورٹ آنے کی صورت میں بھرپور قانونی اور سیاسی جنگ لڑے گی۔ ۔ایک مقامی روزنامے میں شائع خبر کے مطابق نوازشریف عدالتی کارروائی کے ذریعے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کی شدید مزاحمت کرینگے جبکہ قانونی حلقوں میں یہ شور عام ہے
کہ جے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعظم کے مواخدے کیلئے کافی ہے۔ن لیگ ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایک عارضی وزیر اعظم لایا جائے گا اور پھر نوازشریف کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر مریم نواز کو منتخب کروایا جائے گا جو اقتدار سنبھالیں گی اور مستقبل کی وزیر اعظم ہونگی ۔یہ پریشان کن صورتحال بھی زیر بحث ہے کہ پوری شریف فیملی کو نااہل قرار دیدیا جائیگا اس صورتحال میں ن لیگ احتجاج کی راہ اپنائے گی اور پنجاب میں عوام کی حمایت لینے کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی۔