منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ میں گروپنگ عروج پر، پارٹی پرکس نے قبضہ کر لیا؟ معروف صحافی حامد میر نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، حامد میر نے 24 نیوز ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف منی ٹریل دینے میں ناکام ہو گئے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد مشرف سے بھی منی ٹریل طلب کی جائے گی، اس دفعہ اگر کسی نے پرویز مشرف کو بچانے کی کوشش کی تو وہ بہت رسوا ہو گا، انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ مسلم لیگ نواز

میں بھی گروپنگ ہے،نئے آنے والوں نے نون لیگ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ حکومت فوج اور عدلیہ پر سازش کا الزام لگا رہی ہے لیکن باہر سے تو کوئی سازش ہو ہی نہیں رہی، سازش تو اندر سے ہو رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے اندر بہت سی گروپنگ ہو چکی ہے، تین چار تو وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ شاید نواز شریف نا اہل ہو جائیں اور اس کے بعد وزیر اعظم ہمیں بننا چاہیے لیکن پارٹی پر نئے آنے والوں نے قبضہ کر رکھا ہے، مسلم لیگ کے چند سینئر رہنما وزیر اعظم بننے کے لئے دوسروں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم پر ہاتھ رکھیں مگر آگے سے ہاتھ جوڑ دیے جاتے ہیں اور انہیں جواب دیا جاتا ہے کہ آپ مہربانی کرکے واپس چلے جائیں، ہم نے کوئی سازش نہیں کرنی، ہم سیاست میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ابھی کل ہی مجھے نون لیگ کے تین چار ایسے ایم این اے ملے جو تین تین چار چار پارٹیاں بدل چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو ہم سے تو کوئی رابطہ ہی نہیں کر رہا، پہلے جب بھی ہم نے پارٹی بدلنا ہوتی تھی تو ہم سے بڑے رابطے کیے جاتے تھے۔ سینئر صحافی حامد میر نے شریف خاندان کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان کافی پاور سٹریگل چل رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ میں خاندانی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن کچھ سینئر وفاقی وزرا اور کچھ صوبائی وزرا نے ایک دوسرے سے مشورہ کیا ہے اور پارٹی قیادت پر بھی واضح کیا ہے کہ اگر کبھی نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا مسئلہ درپیش آیا تو ہماری ترجیح ہو گی کہ پارٹی کے کسی سینئر لیڈر کو وزارت عظمیٰ کا منصب سونپا جائے اگر خاندان کے اندر سے کسی نووارد کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سونپا گیا تو ہمارے لئے مشکل ہو جائے گی۔

حامد میر نے کہا کہ قطری شہزادے کو جے آئی ٹی میں لانا نون لیگ کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ان کا گواہ ہے،گواہ کو عدالت یا جے آئی ٹی میں لانا نون لیگ کی ذمہ داری بنتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پتا ہونا چاہئے کہ پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے،کنواں پیاسے کے پاس نہیں جاتا، دوسری بات یہ ہے شاید قطری شہزادے کو اس لئے پاکستان آنے سے روک دیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے پاس کافی ساری معلومات آ گئی ہیں، اس کے علاوہ ایسا لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بھی چاہتی ہے اور یہ ان کے مفاد میں بھی ہے کہ قطری شہزادہ پاکستان نہ آئے تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…