لاہور (این این آئی )سپریم کورٹ میں جمع ہونے سے قبل ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ پربحث و مباحثہ اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔گزشتہ روز منعقد ہونے والی سیاسی اور غیر سیاسی تقریبات میں جے آئی ٹی کی ممکنہ طور پر دس جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹ پر بحث و مباحثہ جاری رہا اور ہر کوئی اپنے نقطہ نظر سے اظہار خیال کرتا رہاجبکہ مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جاتی رہیں۔
دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سٹھیا گئی ہے اور ان میں کچھ ایسے اکابرین بھی موجود ہیں جو پارٹی میں اعلیٰ عہدہ اور پارٹی کی قیادت چاہتے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لیگی اکابرین پریشان ہیں کہ قیادت مریم نواز کے پاس جارہی ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ سازشیں ہورہی ہیں ۔