اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا (آج) داسو کوہستان کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہوگیا،موسم بہتر ہونے پر دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے (آج) پیر کو داسو کوہستان کا دورہ کرنا تھا
تاہم موسم کی خرابی کے باعث دورے کو ملتوی کردیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے کوہستان کے دورے کے دوران داسو ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنا اور اجتماع سے خطاب بھی کرنا تھا۔