اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں ، قطری شہزادے کے بیان کے بغیر جے آئی ٹی کی رپورٹ انصاف پر مبنی نہیں ہوگی ، عمران خان سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ اتوار کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے آصف کرمانی نے
کہا کہ عمران کانے اپنی پریس کانفرنس میں خیالی پلاؤ پکایا اور خیالی کال دی ، عوام ، سول سوسائٹی اور وکلاء عمران خان کے مفروضوں پر دھنیان نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں وہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، قطری شہزادے کے بیان کے بغیر جے آئی ٹی کی رپورٹ انصاف پر مبنی نہیں ہوگیْ