اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ مرد نہیں جو ڈر جائے‘ سیاسی جنگ (ن) لیگ سے بہتر کوئی نہیں لڑ سکتا۔ اتوار کو مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ مرد نہیں جو ڈر جائے۔ اگر آپ اسے سیاسی جنگ بنانا چاہتے ہیں تو (ن) لیگ سے بہتر کوئی نہیں لڑ سکتا۔