جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پاناما لیکس، جے آئی ٹی کی تحقیقات، فیصلے کی گھڑی آگئی،آج کیا ہونیوالا ہے؟تفصیلات جاری

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کو کام کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ۔ جے آئی ٹی کے ارکان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ‘ تمام ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی قیادت میں سخت سیکیورٹی میں (آج) پیر کو سپریم کورٹ آئیں گے جہاں تین رکنی خصوصی بنچ کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے۔ اتوار کو ذرائع کے

مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی ارکان واجد ضیاء کی قیادت میں (آج) سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کو رپورٹ جمع کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان وفاقی جوڈیشل اکیڈمی سے سخت سیکیورٹی میں سپریم کورٹ کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ کے اندر اور باہر بھی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔

اسلام آباد(آئی این پی)جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی )کی جانب سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش ہوگی،پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کوسپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہوچکا ہے، جے آئی ٹی کی ممکنہ رپورٹ وزیراعظم یا ان کے خاندان کے خلاف ہوئی تو اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، اس حوالے سے قانونی ماہرین کی مشاورت سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی، اس درخواست میں جے آئی ٹی کے طرز عمل، تفتیش کے طریقہ کار اور دیگر معاملات کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جائیں گے،جے آئی ٹی کی جانب سے قطری شہزادے حماد بن جاسم سے ہونے والی خط وکتابت کے جائزے سمیت تمام بیانات اورشواہد کو دستاویزی شکل دی جارہی ہے، بیرون ملک سے حاصل ہونیوالے شواہد کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ آڈٹ فرمزکی رپورٹ اور دبئی سے ملنے والی دستاویزات بھی رپورٹ میں شامل ہیں ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے قطری شہزادے حماد بن جاسم سے ہونے والی خط وکتابت کے جائزے سمیت تمام بیانات اورشواہد کو دستاویزی شکل دی جارہی ہے، بیرون ملک سے حاصل ہونیوالے شواہد کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ آڈٹ فرمزکی رپورٹ اور دبئی سے ملنے والی دستاویزات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے وقت میں جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف سمیت ان کے دونوں بیٹوں حسن وحسین نواز، بیٹی مریم نوازسمیت کئی اداروں کے سابق وحاضر سربراہان سے پوچھ گچھ کی ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم کی لیگل ٹیم نے جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کیے جانے والے تمام گواہان کے ساتھ مسلسل کام کیا ہے جبکہ ان گواہان کو پیشی سے قبل بریف کیا گیا جبکہ پیشی کے بعد ان سے معلومات حاصل کی گئیں اور لیگل ٹیم نے تمام سوالات و جوابات اور جے آئی ٹی ممبران کے رویے کو نوٹ کیا، ذرائع نے بتایاکہ اس حکمت عملی کا پہلا حصہ جے آئی ٹی کے طریقہ کار پر تنقید کرنا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جے آئی ٹی کے مبینہ طرز عمل اور طریقہ تفتیش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ جے آئی ٹی کی ممکنہ رپورٹ وزیراعظم یا ان کے خاندان کے خلاف ہوئی تو اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، اس حوالے سے قانونی ماہرین کی مشاورت سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی، اس درخواست میں جے آئی ٹی کے طرز عمل، تفتیش کے طریقہ کار اور دیگر معاملات کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…