اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کے معاملے کا ایسا حل ڈھونڈ نکالا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا، تفصیلات کے مطابق پاناما کیس سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو اہم دستاویزی ثبوت مل گئے ہیں۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ جے آئی ٹی کے ہاتھ اہم دستاویزی ثبوت لگ گئے ہیں، جس کو باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ صابر شاکر کے مطابق جے آئی ٹی کو اب
دستاویزی ثبوت
کے بعد قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ دو روز بعد پاناما کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہے اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں خواجہ محمد آصف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کی جانب سے یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ اگر جے آئی ٹی قطری شہزادے کا بیان لینے نہیں جاتی تو ہم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے فیصلے کو ہرگز نہیں مانیں گے۔