منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ، ملکی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ایئرچیف

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامرہ(آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،پاک فضائیہ مکمل خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے، ایوی ایشن سٹی کے قیام سے اس شعبے میں بہتری کیساتھ معاشی ترقی بھی ہوگی، ایرواسپیس اینڈایوی ایشن کیمپس آف ایئر یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لارہے

ہیں، مضبوط دفاع کیلیے ایسے اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ایوی ایشن سٹی کا قیام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ انجینیرنگ میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے اور پاک فضائیہ مکمل خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاک فضائیہ کے دفاعی وژن کے تحت ایوی ایشن سٹی کا قیام عمل میں آیا اور مضبوط دفاع کیلیے ایسے اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے،ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ایئر یونیورسٹی ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم کردارادا کررہی ہے اور ایوی ایشن سٹی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر اداروں کے طلبا بھی مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی میں میڈیکل ایئر یونیورسٹیز بھی قائم کی جارہی ہیں جبکہ ایوی ایشن سٹی کے قیام سے اس شعبے میں بہتری کے ساتھ معاشی ترقی بھی ہوگی ، پاک فضائیہ کے دفاعی وژن کے تحت ایوی ایشن سٹی کا قیام عمل میں آیا،ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ’’عزم‘‘ منصوبہ سربراہ پاک فضائیہ کے وژن کا عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ فضائی دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے منصوبے ’’عزم‘‘کی طرف بھی اہم پیش رفت ہے ۔انہوں نے ملکی ساختہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کی پیداوارکی طرف اہم پیش رفت قرار دیا۔ایئر چیف نے بتایا کہ ایوی ایشن سٹی کاوژن ہوا بازی اور

جہاز سازی کی صنعت اور تعلیمی اداروں میں مربوط الحاق ہے، ایوی ایشن سٹی میں ہوا بازی سے متعلق اعلی تعلیم اور تحقیق و ترقی کے شعبے بنائے جائیں گے ، ایوی ایشن سٹی کے قیام کا مقصد ہوا بازی میں جدید تکنیکی اور تحقیقی امور میں ترقی کرنا ہے، ایوی ایشن سٹی کے شعبہ جات میں ایوی ایشن ڈیزائننگ اورتحقیق شامل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ایوی ایشن سٹی کا قیام دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے اور سرگودھا کالج سے فارغ التحصیل ہونیوالے اپنے خوابوں کی تکمیل کیلیے پرعزم ہیں، پاک فضائیہ کو جدی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ایک پیلٹ فارم مہیا کیاگیاہے، احسن اقبال نے کہاکہ ائیرو اسپیس کے شعبے میں نئے مواقع کیلیے مختلف اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا، قومی سلامتی کیلیے پاک فضائیہ کا کردار تعریف کے قابل ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے اور پاک فضائیہ نے ملکی ترقی اور دفاع میں ہمیشہ بھرپور کردار اداکیاہے، احسن اقبال نے کہا کہ تختی سے جدید اسمارٹ فون تک کا سفر اس سفر کی ایک کڑی ہے اور ایوی ایشن سٹی کاقیام خودانحصاری کے منصوبہ عزم کا عکاس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…