اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کی سکیورٹی پر مامور خاتون پولیس افسر ارسلا سلیم کو سلیوٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، خاتون پولیس افسر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر ارسلا سلیم نے مریم نواز کو سلیوٹ کیا اور یہ سلیوٹ ان کو مہنگا پڑ گیا، اس سلیوٹ کے حوالے سے ارسلا سلیم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیس حیثیت میں
مریم نواز کو سلیوٹ کیا گیا ہے؟ جبکہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور وکیل آمنہ علی کی جانب سے ارسلا سلیم کو نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ ارسلا سلیم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہ حاصل کرتی ہیں لہذا وہ اپنے اس اقدام پر معذرت کریں۔ اگر ارسلا سلیم 15 دن کے اندر کوئی قانونی کارروائی نہیں کرتیں تو پھر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔