ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

رکن اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ ،متعددافرادشدیدزخمی

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی ) منان چوک کے قریب فتح خان مارکیٹ کے سامنے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی منظور کاکڑ کی گاڑی پر فائرنگ معجزانہ طورپر وہ محفوظ رہے گاڑی میں انکے بھائی موجود تھے فائرنگ سے تین افراد زخمی جن کی حالت نازک تبائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو کوئٹہ کے بارونق اور

کاروبای علاقے جناح روڈ پر واقع حاجی فتح خان مارکیٹ کے سامنے دو مسلح گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد کاکڑ ،نصیراحمد کاکڑ اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا گیا فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ اردگرد کے دکانوں کے مالک اپنی دکانیں کھلی چھوڑکر بھا گ گئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایاکہ فائرنگ سے8افراد زخمی ہوئے ہیں واقع کے بعد ایف سی اورپولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی منظور کاکڑ نے میڈیا کو بتایاکہ وہ حملے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے البتہ انکے بھائی گاڑی میں موجود تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے پولیس ذرائع کے مطابق دنوں گروپوں کے درمیان مارکیٹ کی ملکیت پر کافی عرصے سے تنازع جاری تھا ۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…