ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

17 سال پرانے مقدمے کا بالآخر ڈراپ سین، سپریم کورٹ کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 17 سال سے عمر قید کی سزا کاٹنے والے ملزم کو ثبوت نہ ہونے کی بناء پر بری کر دیا۔ ملزم اسلم پر 1999 میں قصور میں سرور نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ منگل کے روز سپریم کورٹ نے قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم اسلم عرف اچھو کو 17 سال قید کاٹنے کے بعد بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا، ملزم اسلم کو ٹرائل کورٹ نے عمرقید کی سزا دی تھی جس کو ہائی کورٹ نے برقرار رکھا، اپیل کی سماعت کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے ناکافی شواہد

کی وجہ سے ملزم اسلم کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ فیصلہ سنانے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کیس کا کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ہے، اسلم نے جو عمر قید کاٹی وہ کس کے کھاتے میں جائے گی، ایک بے گناہ شخص کے قیمتی 17 سال ضائع ہوگئے اور اگلے برس تو اس نے عمر قید کی سزا پوری ہوجانے پر ویسے ہی رہا ہو جانا تھا، انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالتوں نے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا لیکن اگر ہائی کورٹ کے جج صاحبان بھی حقائق نہ دیکھیں تو اس پر کیا کہا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…