پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وکی لیکس کے بانی اسنوڈن نے اسامہ کے زندہ ہونے کا دعویٰ کردیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے منحرف رکن ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ اور خیریت سے جزیرہ بہاماس میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک انٹرویو میں ایڈورڈ اسنوڈ ن نے متنازع دعوے میں کہا کہ ان کو حاصل ہونے والی کچھ خفیہ معلومات کے مطابق اسامہ بن لادن اب بھی زندہ ہے۔روس میں پناہ لینے والے اسنوڈن نے اسامہ کے متعلق دعویٰ ایک روسی

اخبار سے انٹرویو میں کیا۔اسنوڈن نے کہا کہ اسامہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ سی آئی اے کی جانب سے باقاعدہ ادائیگیوں کی وجہ سے وہاں شاندار اور پر تعیش زندگی گزار رہا ہے۔اسنوڈن نے کہا کہ سی آئی اے نے القاعدہ کے سابق رہنما کی جعلی موت کا شور مچایا جبکہ وہ دراصل بہاماس کے ایک نامعلوم مقام پر اپنے خاندان کے ساتھ منتقل ہوا تھا۔

پڑھئے مزید بین الاقوامی خبریں
مصر میں مذہبی رہنماء یوسف القرضاوی کی بیٹی اور داماد گرفتار
قاہرہ(این این آئی) مصر میں حکام نے معروف مذہبی اسکالر اور دہشت گردی کی فہرست میں شامل
شخصیت یوسف القرضاوی کی بیٹی علا القرضاوی اور داماد حسام خلف کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری اْس وقت عمل میں آئی جب دونوں افراد شمالی ساحل پر مصر کے ایک سیاحتی مقام پر موجود تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قرضاوی کی بیٹی اور داماد کو تحقیق کے لیے اسکندریہ شہر کی استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان پر دہشت گرد جماعت میں شمولیت اور الاخوان المسلمین کی فنڈنگ اور سپورٹ کے الزامات ہیں۔ استغاثہ نے علا اور اس کے شوہر کو پوچھ گچھ کے واسطے 15 روز تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قرضاوی کئی برس سے قاہرہ میں قطر کے سفارت خانے میں ملازمت کر رہی ہے اور اس کے پاس مصر کے علاوہ قطر کی شہریت بھی ہے۔یاد رہے کہ یوسف القرضاوی کی چار بیٹیاں ارو تین بیٹے ہیں۔ سب سے بڑی بیٹی الہام نے لندن یونی ورسٹی سے طبیعیات کی تعلیم حاصل کی۔ دوسری بیٹی سہام نے بھی ایک برطانوی یونی ورسٹی سے کیمیاء کی تعلیم حاصل کی۔ تیسری بیٹی علا (جو مصر میں گرفتار کی گئی ہے) نے امریکا میں ٹیکساس یونی ورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی جب کہ چوتھی بیٹی اسماء برطانیہ کی ناٹنگھم یونی ورسٹی سے فارغ التحصیل ہے۔یوسف القرضاوی کا بڑا بیٹا محمد قطر میں پیدا ہوا اور اس نے امریکا میں تعلیم حاصل کی۔ دوسرے بیٹے اسامہ کی پیدائش بھی قطر میں ہوئی اور اس نے بھی امریکا سے تعلیم مکمل کی۔ تیسرا بیٹا عبدالرحمن قطر میں پیدا ہوا اور وہ واحد اولاد ہے جس نے قطر میں شریعہ کالج میں حاصل کی۔
امریکا نے اتحاد ایئرویز پر سے برقی آلات کی پابندی اْٹھا لی
واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد کی امریکا آنے والی پروازوں میں مسافروں کو اپنے ساتھ لیپ ٹاپ لانے کی پھر سے اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نئے سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے والی ہر فضائی کمپنی کو برقی آلات کی پابندی سے مستثنی کردیاجائیگا،امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کی داخلہ سکیورٹی کے محکمے کے ترجمان ڈیوڈ لیبین نے اعلان کیا کہ ابوظبی کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والی اتحاد کی تمام پروازیں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی اس لیے کہ ابوظبی کے ہوائی اڈے کے حکام نے اْن تمام سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنا لیا ہے جن کا مطالبہ واشنگٹن نے 28 جون کو کیا تھا۔ترجمان نے ان اقدامات کے بارے میں نہیں بتایا تاہم اس کا بنیادی مقصد مسافروں کی تلاشی اور برقی آلات کی جانچ کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے والی ہر فضائی کمپنی کے مسافروں کو جہاز میں لیپ ٹاپ لے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔اماراتی فضائی کمپنی اتحاد نے امریکی قومی سلامتی کی انتظامیہ کی جانب سے ابوظبی اور امریکا کے بیچ پروازوں میں برقی آلات پر عائد پابندی اٹھا لیے جانے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق فوری ہوگیا ہے ۔ اتحاد وہ پہلی فضائی کمپنی ہے جو اس پابندی کے اٹھائے جانے سے مستفید ہو گی۔ امریکی حکام نے مذکورہ پابندی 21 مارچ کو آٹھ عرب ممالک اور ترکی کے 10 ہوائی اڈوں سے آنے والی پروازوں پر عائد کی تھی۔پابندی میں شامل اشیاء میں لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ اور موبائل فون سے بڑا حجم رکھنے والے تمام برقی آلات شامل ہیں۔ امریکی حکام نے پابندی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان اشیاء کو دھماکا خیز آلات کے طور پر استعمال کیے جانے کا اندیشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…