ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے ہر شخص کو 1 ہزار ڈالر دیئے جائیں تو بھی دولت ختم نہیں ہوتی

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا عالمی پابندیوں کے باعث شدید مالی و معاشی بحران کا شکار ہے اور بعض رپورٹس کے مطابق اس کے شہری گھاس تک کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن اب ایک رپورٹ انکشاف کیا گیا ہے کہشمالی کوریا کی زمین میں اس قدر قیمتی معدنیات موجود ہیں کہ اگر حکومت انہیں نکالنے کا کام شروع کر دے تو شمالی کوریا دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے۔ Quartz کی رپورٹ کے مطابق

شمالی کوریا کی زمین میں چھپے معدنی خزانوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 7ٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔ یہ اتنی رقم ہے کہدنیا کی کل 7ارب آبادی کو فی کس 1ہزار ڈالر (تقریباً1لاکھ روپے) دیئے جائیں تو بھی رقم بچ رہے گی۔رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی سرزمین میں چھپی معدنیات میں زنک، تانبا، لوہا، سونا،  یگنیسائیٹ، کیلشیم کاربونیٹ اور مولبڈینم و دیگر شامل ہیں لیکن شدید مالی و معاشی بدحالی کے باعث شمالی کوریا ان معدنیات کو نکالنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ اس کے پاس مناسب سازوسامان اور مشینری نہیں ہے جو معدنیات نکالنے کے لیے ضروری ہے۔ عالمی پابندیوں کے باعث غیرملکی کمپنیاں بھی ان معدنیات کو نکالنے کے لیے وہاں سرمایہ کاری نہیں کر سکتیں۔واضح رہے کہ مارچ 2016ء میں شمالی کوریا پر سونا، لوہا و دیگر معدنیات برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جو تاحال لاگو ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…