منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارتی دستوں کا چینی علاقے میں داخلہ ، چین نے تصویر جاری کر دی

datetime 30  جون‬‮  2017

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے ایک ایسی تصویر پیش کی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی سرحدی دستے سرحد عبور کر کے غیر قانونی طورپر سکم سیکشن میں گھس آئے ہیں،یہ تصویر دکھاتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے کہا کہ سچ تھوڑی دیر کیلئے چھپایا جا سکتا ہے لیکن اسے ہمیشہ کیلئے چھپایا نہیں جا سکتا ، تصویر سے واضح طورپر ظاہر ہورہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گاڑیوں سمیت

سرحد عبور کی جو کہ چین اور بھارت کے درمیان واضح ہو چکی ہے، بھارتی فوجی اور گاڑیاں یہ سرحد عبور کرتے ہوئے چینی علاقے میں داخل ہوئیں ، یہ تصویر وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے جب سے بھارتی دستے چینی علاقے میں گھسے ہیں ، چینی حکومت نے بھارت کے سامنے بیجنگ اور دہلی میں بار بار اس مسئلے کو اٹھایا ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان اس مسئلے پر رابطہ موجود ہے اور چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فوجی دستے چینی علاقے سے فوراً بھارتی علاقے میں واپس بلالے کیونکہ مسئلے کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان بامقصد مذاکرات سے قبل یہ ضروری ہے کہ بھارت اپنی فوجی دستے چینی علاقے سے واپس بلالے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…