پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی جانب سے ایرانی طیارہ گرائے جانے پر ایران کا حیرت انگیز ردعمل،بھارت ششدر

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور ایران دوستانہ تعلقات قائم رکھیں گے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور اپنے عوام کے سماجی و اقتصادی مفادات کو فرو غ دینے کے لئے قریبی شراکت دار کے طورپر کام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار چین کے معروف نیوز نیٹ ورک گلوبل ٹائمز نے ماہرین کی آرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کی طر ف سے مبینہ طورپر ایرانی ڈرون

گرائے جانے کا دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ایران اور پاکستان کے درمیان اس خلا کو وسیع کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پاکستان کے کردار کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔یاد رہے کہ گذشتہ منگل کو ایک ایرانی ڈرون جو مبینہ طورپر جاسوسی مشن پر تھا ، پاکستانی ایئرفورس نے چین ساختہ جے ایف 17-تھنڈر جنگی طیارے کے ذریعے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مار گرایا ۔ایران میں چین کے سابق سفیر ہوا لی منگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ ڈرون کا گرایا جانا پاک ایران تعلقات میں سرمہری کی علامت نہیں ہے تا ہم پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہیں جو مشرق وسطیٰ میں ایران کا مخالف ہے تا ہم اسلام آباد آزاد غیر ملکی پالیسی پر گامزن ہے کیونکہ وہ بہت سے معاملات میں ریاض کی پیروی نہیں کرتا جن میں قطر کے ساتھ تعلقات کاخاتمہ اور یمن میں پاکستان کی مسلح افواج بھیجنا جیسے اہم مسائل شامل ہیں ۔ہوا لی منگ نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان ہمسائے ہیں اور ان کے درمیان کوئی اتنے زیادہ مسائل نہیں ہیں تا ہم انڈیا ایران کو یقین دلانے کی کوشش کررہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خصوصاً گوادر پورٹ کی تعمیر ایرانی مفادات کو نقصان پہنچائے گی ، اس لئے دونوں ممالک کو کچھ فاصلے پر رہنا چاہئے تا ہم ہوا لی منگ نے کہا ہے کہ چین کو توقع ہے کہ ان کے درمیان صحت مندانہ اور مستحکم تعلقات قائم رہیں گے کیونکہ دونوں ممالک چین کے دوست ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…