جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

درجنوں ویب سائٹس بند ،وجہ سامنے آگئی

datetime 22  جون‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں درجنوں ویب سائٹس بند کردی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہا پسندی پھیلانے والی 25 سے زائد ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھااس سلسلے میں سی ٹی ڈی نے ویب سائٹس بند کرنے کیلئے پی ٹی اے حکام کو خط ارسال کیاجس پر کارروائی کرتے ہوئے حکام نے نشان دہی کی گئی ویب سائٹس کو بند کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا آئی ڈیز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دیا جاتا ہے جبکہ دہشتگرد اپنی کارروائیوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری بھی ویب سائٹس کے ذریعے ہی قبول کرتے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے بعض ویب سائٹس کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا اور کچھ انتہا پسندی کو فروغ دے رہی تھیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…