ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کونسی فورس کر رہی ہے؟

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ کا رخ کرنے والوں کو الشمیسی چیک پوائنٹ اور دیگر تمام گزر گاہوں کو عبور کرتے ہوئے وہاں سعودی سکیورٹی فورسز کے ہر دم چوکس وتیار اہلکار نظر آتے ہیں۔ اس دوران ریپڈ ایکشن فورس کے کمانڈر میجر محمد سعد القرنی صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کے ارکان کو ہدایات دینے میں مصروف ہوتے ہیں۔

عربی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے میجر القرنی نے بتایا کہ ہم بیت اللہ کی زیارت کرنے والوں کے لیے انسانی خدمت پیش کرتے ہیں۔ اس دوران ضرورت کے مطابق ہدایت ملنے پر فوری مداخلت کی کارروائی بھی انجام دیتے ہیں۔الشمیسی چیک پوائنٹ پر متعین سارجنٹ صالح الربیعان کی عقابی آنکھیں ہر آنے والی سواری کی کڑی نگرانی کر رہی ہوتی ہیں۔امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وہ ہمہ وقت انتہائی چوکنا رہتے ہیں اور ان کے ہاتھوں کی انگلیاں اپنے جدید ترین اسلحے کی لبلبی پر رہتی ہیں۔ ریپڈ ایکشن یونٹ کے اہل کار صالح الربیعان نے بتایا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور فوری مداخلت کے یونٹ میں شریک ہوں۔میں اور میرے تمام ساتھی اس پر فخر کرتے ہیں اور یہ ہم سب کے لیے انتہائی سعادت کی بات ہے۔سعودی عرب کی جانب سے مکہ مکرمہ کے بیرونی مرکزی راستوں پر دن رات مستقل طور پر ریپڈ ایکشن یونٹوں کو تعینات کر کے مملکت کی سیکورٹی طاقت کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…