جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

امریکی اداکار60 خواتین پر جنسی حملے کا الزام،مقدمہ خارج کردیاگیا

datetime 19  جون‬‮  2017 |

پنسلوانیا (آن لائن)امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت کے جج نے معروف امریکی اداکار بل کوسبی کے خلاف جنسی حملے کے مقدمے کی کارروائی ختم کر دی۔ یہ اقدام جیوری کی جانب سے کسی فیصلے تک نہ پہنچنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ تاہم مدعی فریق نے کہاہے کہ وہ 79 سالہ اداکار کے خلاف دوبارہ مقدمہ دائر کرے گا۔معروف مزاحیہ اداکار کو اب بھی قانونی مقدمات کے مسائل کا سامنا ہے جن میں سول مقدمات بھی شامل

ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تقریبا 60 خواتین نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکی اداکار نے انہیں جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 80 کی دہائی میں کوسبی شو کے ذریعے شہرت پانے والے اداکار کی طویل پیشہ ورانہ زندگی عملی طور پر اختتام کو پہنچ گئی۔عدالت کی جیوری کے ارکان 53 گھنٹوں پر مشتمل مشاورت کے بعد بھی کوسبی کے حوالے سے کسی متفقہ فیصلے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ مزاحیہ اداکار کی جیت ہے جو ممکنہ طور پر دس برس تک کی قید سے بچ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…