بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

دھرمندر کی بیٹی ایشا دیول نے امریتا رائو کو زور دارتھپڑ جڑ دیا ۔۔ وجہ کیا نکلی ؟

datetime 19  جون‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی) اداکاروں کے درمیان اختلافات عام بات ہے، اکثر فنکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ اختلافات کی خبریں منظرعام پر آتی رہتی ہیں لیکن کئی بار یہ جھگڑے اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ نوبت مارپیٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ 2006 میں فلم ’’پیارے موہن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا، جہاں اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول نے ساتھی اداکارہ امریتا راؤ کو سب کے سامنے زوردار تھپڑ رسید کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایشا نے امریتا کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوونوں ایک دوسرے سے اس حد تک نفرت کرنے لگی تھیں کہ انہیں سیٹ پر ایک دوسرے کی موجودگی تک گوارا نہیں تھی۔ ایک بارشوٹنگ کے دوران امریتا نے فلم کے ہدایت کار اِندر کمار اور کیمرہ مین کے سامنے ہی مجھ پر تبصرہ کرتے ہوئے برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا، ’’ان کی اس حرکت سے مجھے بے تحاشہ غصہ آگیا اور میں نیانہیں طمانچہ ماردیا۔ تاہم مجھے اپنے کیے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔ بعد میں امریتا کو خود اپنی غلطی کااحساس ہوگیا اورانہوں نے مجھ سے معافی مانگی جس پر میں نے انہیں معاف کردیا۔‘‘دوسری جانب جب امریتا سے اس بارے میں ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سیانکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتیں۔خیال رہے کہ امریتا راؤ اور ایشا دیول نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں، جس کے باعث دونوں اداکارائیں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…