ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کئی ایسے قدرتی کام دیکھنے میں آتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، مسجد الحرام میں ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا کہ جب سخت گرمی اور تیز دھوپ میں بادل طواف کرنے والوں کے لیے رحمت بن کر سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق طواف کرتے ہوئے عمرہ زائر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام کے اطراف میں آسمان بالکل صاف ہے تاہم اس دوران ایک بادل کا ٹکڑا سورج کے سامنے آگیا۔
بادل کا ٹکڑا سورج کے سامنے آنے کے بعد طواف کرنے والے زائرین کو آسانی ہوگئی اور اُن پر سایہ ہوگیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی کمی ہوگئی۔یاد رہے ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی مسلمانوں کی بڑی تعداد مقامِ مقدسہ عمرہ ادائیگی کے لیے پہنچتی ہے، رمضان المبارک میں سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے یاپھر ایک دو روز میں بنائی گئی ہے تاہم ویڈیو دیکھنے والے معجزہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔